24 فروری 2013 - 20:30

اسرائیلی جیل میں ایک فلسطینی قیدی شہید ہوگيا ہے جبکہ نابلس میں اسرائیلی فوج کے حملے میں 7 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

ابنا: اسرائیلی جیل میں ایک فلسطینی قیدی عرفات جردات شہید ہوگيا ہے جبکہ نابلس میں اسرائیلی فوج کے حملے میں 7 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ فلسطینی شہید کی موت کی علت معلوم نہیں ہے لیکن غاصب صہیونی حکومت کی جیلوں میں فلسطینیوں کو تشدد اور دشوار حالات کا سامنا ہے اسراغیل جیل میں 4 فلسطینیوں نے بھوگ ہڑتال کررکھی ہے ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے انھیں بغیر کسی الزام کے قید کررکھا ہے۔

ادھر اسرائیلی حکومت نے کہا ہےکہ وہ فلسطینی قیدی کی شہادت کے بارے میں تحقیقات کرےگي۔ ادھر فلسطینی قیدیوں کے امور کے نگراں فلسطینی وزیر نے عرفات جردات کی شہادت کا ذمہ دار اسرائیلی حکومت کو قراردیا ہے۔

.......

/169