ابنا: شام کے شہر حلب میں شامی فوج کی کارروائی میں ترکی کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ القاعدہ سے وابستہ سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم النصرہ کا ایک اعلی دہشت گرد ابو بحری بھی واصل جہنم ہوگیا ہے۔ ادھر حلب کے مغرب میں شامی فوج نے دہشت گردوں کے ایک گروہ پر توپخانہ سے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں ابو زمزم سمیت 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے یہ دہشت گرد ایک پولیس چیکپوسٹ پر حملہ کرنے کی تیاری کررہے تھے۔ واضح رہے کہ شام ميں امریکہ کی سرپرستی میں سعودی عرب، قطر، ترکی اور اسرائیل دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کررہے ہیں اور مذکورہ ممالک کےہاتھ شامی عوام کے خون سے رنگین ہیں۔
.......
/169