23 فروری 2013 - 20:30

مالی کے مشرقی علاقے میں حکومتی فورسز کی جانب سے ایک بازار پر حملے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔

ابنا: مالی میں حکومتی فورسز نے جنہیں فرانسیسی فوجیوں کی حمایت بھی حاصل تھی مشرقی شہر ،گائو کے ایک بازار پر حملہ کرکے وسیع پیمانے پر توڑ پھوڑ کے علاوہ 15افراد کو ہلاک کیا۔ مالی کے فوجیوں نے اسی طرح گائو کے کمشنرہاؤس پر حملہ کرکے اسے شدید نقصان پہونچایا۔مالی میں فرانس اور امریکہ کی حمایت یافتہ فورسز ایسی حالت میں عوام پر حملے کررہے ہیں کہ وہ جنگ کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال کے باعث سخت مشکلات کے شکار ہیں جبکہ وہ غذا  اور ادویات سمیت ضروری اشیاء سے بھی محروم ہیں ۔فرانس نے گیارہ جنوری کو حکومت کی حمایت کا بہانہ بناکر مالی پر حملہ کیا۔ امریکی حکومت نے بھی شدت پسندی کے خلاف نام نہاد اس جنگ کی حمایت کرتے ہوئے فرانس کو انٹیلی جنس مدد کے بہانے اپنے کئی فوجیوں کو نیجر میں تعینات کیا ہے۔

.......

/169