22 فروری 2013 - 20:30

نیٹو نے افغانستان کے جنوب میں اپنے ایک فوجی کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ابنا: افغانستان میں نیٹو کے حکام نے اعتراف کیا کہ ایک غیرملکی فوجی افغانستان کے جنوب میں سڑک کے کنارے نصب بم کے دھماکے میں ہلاک ہوا ہے ۔ نیٹو نے اپنے بیان میں اس فوجی کی شہریت کے بارے میں کچھ نہیں کہا لیکن افغانستان کے جنوب میں اکثر امریکی اور برطانیہ کے فوجی تعینات ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق 2013 کے آغاز سے ابتک 8 غیرملکی فوجی افغانستان میں مارے گئے ہیں جن میں تین امریکی فوجی ہیں۔

.....

/169