ابنا: رپورٹ کے مطابق آیت الله سید محمد علی علوی گرگانی نے اپنے پیغام میں پاکستان اور عراق کے شیعوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے اظہار کیا: فتنہ برپا کرنے والے ظاھری طور سے مذہبی ہیں جو اس جرائم کو انجام دے رہے ہیں اور عالمی صہیونیست اور سامراجیت کے ناپاک سازش کو کامیاب بنانے میں سرگرم ہیں؛ اسلامی ممالک اور پاکستان و عراق کے شریف قوم اس سازش کے فریب میں گرفتار نہ ہوں اور ہوشیاری سے کام لیں۔
اس پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:
بسمه تعالی
قالالله تعالی ’’وَمَا تَنْقِمُ مِنَّا إِلاَّ أَنْ آمَنَّا بِآیَاتِ رَبِّنَا لَمَّا جَاءَتْنَا رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَیْنَا صَبْرا وَتَوَفَّنَا مُسْلِمِینَ‘‘
فتنہ برپا کرنے والے ظاھری طور سے مذہبی ہیں اور جو اس طرح کے جرائم انجام دے رہے ہیں یہ لوگ عالمی صہیونیست اور سامراجیت کی ناپاک سازش کو کامیاب بنانے کی کوشش میں سرگرم ہیں ان کی اس دہشت گردی کی خبر نے مجھے شدید رنجیدہ کرنے کا باعث ہوا ہے۔
حالیہ میں کوئٹہ پاکستان اور عراق کے مظلوم عوام پر وہابیوں کے جرائم جس کی وجہ سے سیکڑوں مظلوم شیعہ و غیر شیعہ کا ان دو ممالک میں خون بہایا گیا ، اسی طرح ان دو اسلامی ممالک میں پہلے بھی اس طرح کا بے شمار حادثہ پیش آ چکا ہے جو کہ ان کے دلوں میں محبت کا نہ ہونے اور بے رحمی کی حکایت کر رہی ہے۔
میں اس دہشت گردانہ عمل کی شدید طور سے مذمت کرتا ہوں اور سب سے پہلے امام زمان (عج) اور اس کے بعد پاکستان اور عراق کی مظلوم قوم اور ان شہدا کے اھل خانوادہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور تاکیدا نصیحت کرتا ہوں کہ مسلمان قوم مختلف اسلامی ممالک میں خاص کر پاکستان و عراق کی شریف قوم ان سازشوں کے فریب سے خود کو دور رکھیں اور اپنے اتحاد کے ذریعہ ان کی سازش کو ناکام کریں کیونکہ عالمی سامراج مسلمانوں کے درمیان مذہبی جنگ ایجاد کرنے کی کوشش میں ہے۔
.......
/169