ابنا: اقوام متحدہ نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ افغانستان میں امریکہ کی سربراہی میں گزشتہ سال غیرملکی فوجیوں کے ہوائی حملوں میں 126 عام شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔ پریس ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ سنہ 2012 میں افغانستان میں مجموعی طور پر2754 عام شہری مارے گئے ہیں اور 2007 سے مرنے والوں کی کل تعداد 14728 ہوگئي ہے۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں سنہ 2012 میں مارے جانے والے عام شہریوں کی مجموعی تعداد 2754 جن میں سے 126 افراد امریکہ کی سربراہی میں ہونے والے غیرملکی فوجیوں کے ہوائي حملوں میں مارے گئے جن میں 51 بچے بھی شامل ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال افغانستان میں سرکاری ملازمین پر طالبان کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ افغان خواتین پر ہونے والے حملوں میں 20 فی صد اضافہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے 2001 میں دہشت گردی سے مقابلے کے بہانے افغانستان پر حملہ کیا تھا لیکن حملے کو 11 سال گزرنے کے بعد بھی افغانستان سے طالبان کا خاتمہ نہیں ہوا ہے بلکہ پورے افغانستان میں بدامنی پھیل گئي ہے
18 فروری 2013 - 20:30
News ID: 392584
افغانستان میں غیرملکی فوجیوں کے ہوائي حملوں میں 126 عام شہری جاں بحق ہوئے