ابنا: فلسطین کے صدر محمود عباس نے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری سے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔صدر آصف علی زرداری فلسطینی صدر کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔ فلسطینی صدر محمود عباس اپنے گیارہ رکنی وفد کے ہمراہ ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں۔ گذشتہ تین برسوں فلسطینی صدر کا پاکستان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔
.......
/169