ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے کہا کہ ایرانی بحریہ، ملک کے جنوب مشرقی بندرگاہ "پسابندر " میں پاکستانی سرحد کے قریب نیا بحری مرکز بنا رہی ہے ۔ انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اس سے قبل ایران کی بحریہ کی ملک کے جنوب مشرقی علاقوں میں فوجی موجودگی نہیں تھی کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ اس علاقے میں ملک کے دفاع اور آبی ذخائر کے تحفظ کےلئے موجود رہے گی تاکہ علاقے میں بیرونی آمد و رفت کو اچھی طرح کنٹرول کیا جاسکے۔ ایڈمیرل سیاری نے تاکید کی کہ ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں ایرانی بحریہ کی موجودگی، اس علاقے میں ترقی وپیشرفت کا باعث بنے گی۔
.......
/169