15 فروری 2013 - 20:30

کراچی کا ایک سکول برٹش کونسل کے تعاون سے ٹینکرز میں کام کرنے والے آٹھ سے گیارہ سال کے بچوں کے لیے مفت تعلیم فراہم کر رہا ہے۔

ابنا: ہمارے معاشرے میں حالات سے مجبور غریب بچے کم عمری میں محنت مشقت کرنے پر مجبور ہیں۔ ایسے بچوں کے لیے کراچی کے ایک نجی گرلز سیکنڈری سکول نے برٹش قونصل خانے کے تعاون سے مفت تعلیم فراہم کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ تقریب میں بچوں نے ٹیبلو پیش کئے جس میں بتایا گیا کہ بچے نہ صرف تعلیم سے محروم ہو رہے ہیں بلکہ ٹینکرز میں کام کرنے کی وجہ سے ان کی صحت کیسے متاثر ہو رہی ہے اور وہ کن خطرناک بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ تقریب کے شرکاء کا کہنا ہے کہ مزدور بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے اور ہنر سیکھا کر معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لئے مزید اداروں اور مخیر افراد کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔

.......

/169