ابنا: ڈھاکہ سے رپورٹ کے مطابق کل جمعہ کو جماعت اسلامی کے ہزاروں کارکنوں نے ایک بار پھر جنگی جرائم میں جاری مقدمے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرکے اپنے رہنماؤں کو سنائی گئی سزا کی واپسی کا مطالبہ کیا۔ اس دوران پولیس فائرنگ میں کم از کم چار افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ۔بنگلہ دیش کی پولیس کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوب مشرقی سیاحتی علاقے تارابونیا میں اپوزیشن جماعت اسلامی کے پانچ ہزار سے زائد کارکنوں نے اپنے رہنماﺅں کیخلاف مبینہ جنگی جرائم کے مقدمے پر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیاجسکے دوران جمعیت کے کارکنوں نے پولیس پر دیسی ساختہ بم پھینکے اور پتھراﺅ کیا جسکے جواب میں پولیس کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی۔پولیس حکام کے مطابق حکومت کی جانب سے جماعت اسلامی کے کارکنوں کیخلاف مبینہ جنگی جرائم مقدمے کی سماعت کے دوران اب تک ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں 13 افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں اور ان پرتشدد مظاہروں میں روز بروز شدت آتی جا رہی ہے۔
.......
/169