ابنا: سینکڑوں فلسطینیوں نے رام ا۔۔ کے مغرب میں واقع العوفر جیل کے سامنے فلسطینی قیدیوں سے اظہار یکجہتی کےلئے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اس دوران صہیونی فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے ان پر ربڑ کی گولیاں چلائیں جبکہ زہریلی گیسوں کا بھی استعمال کیا ۔ اس موقع پر سو سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے جبکہ صہیونی فوج نے اس علاقے کو ریڈ زون اعلان کرکے مزید فلسطینیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔
ادھر شام کے سرکاری ٹی وی نے اعلان کیا کہ ایک صہیونی شہری نے تل ابیب میں ایک فلسطینی نوجوان کو چاقو مارکر اسے شہید کردیا۔ جنین میں بھی ایک صہیونی شہری نے ایک فلسطینی نوجوان کو گاڑی سے ٹکر مار کر اسے زخمی کردیا۔
.......
/169