13 فروری 2013 - 20:30

یورپی یونین کی وزیر خارجہ کتھرین اشٹون نے ایران کے جوہری مسئلے کو ڈیپلومسی کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کی ہے۔

ابنا: کتھرین اشٹون نے کل بدھ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ ایران کے جوہری مسئلے کو ڈیپلومسی کے ذریعہ حل کرنا چاہیئے ۔ انہوں نے ایران کے خلاف پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دعوی کیا کہ اقتصادی پابندیاں ،اصل ہدف نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کےجوہرے مسئلے پر ایران اور گروپ پانچ جمع ایک درمیان رواں ماہ قزاقستان کے دارالحکومت آلماتی میں مذاکرات ہونیوالے ہیں۔

.......

/169