12 فروری 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے راست مذاکرات پر مبنی امریکی حکام کے بیان کو فریب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکام کے اس طرح کے بیانات سے کوئی نتیجہ نہیں نکل سکتا ہے۔

ابنا: ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل احمد وحیدی نے ملکی خبررساں ایجنسی سے گفتگو میں ایران سے راست مذاکرات پر مبنی امریکی حکام کے بیانات کے بارے میں کہا کہ امریکیوں کو پہلے عملی طور پر ثابت کرنا ہے کہ مذاکرات چاہتے ہیں پھر مذاکرات کی بات کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکیوں کی جانب سے  پہلے ایرانی قوم کے خلاف اپنے مظالم کا ازالہ ہونا چاہیئے  تاکہ ثابت ہوجائے کہ وہ واقعی مذاکرات چاہتے ہیں لیکن ابتک امریکی حکام نے کبھی سچائی کا مظاہرہ نہیں کیا ہے اور موجودہ حالات میں اس ملک کے ساتھ مذاکرات کا کوئی امکان ہی نہیں ۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے مزید کہا کہ امریکہ نے ایرانی قوم پر اپنے مظالم کا سلسلہ نہ صرف بند نہیں کیا ہے بلکہ اس نے ایران کے خلاف سازشوں کو بڑی حد تک اضافہ بھی کیا ہے لہذا راست مذاکرات کے بارے میں امریکی حکام کے بیانات انکی چال ہے جس سے کوئی نتیجہ نہیں نکل سکتا ہے۔ 

.......

/169