12 فروری 2013 - 20:30

تيونس ميں حکومت کے مخالفين کي ايک بڑي تعداد نے پارليمنٹ کي عمارت کے باہر مظاہرہ کيا اور حکومت کے استعفے کا مطالبہ کيا -

ابنا: تيونس ميں حکومت کے مخالفين کي ايک بڑي تعداد نے پارليمنٹ کي عمارت کے باہر مظاہرہ کيا اور حکومت کے استعفے کا مطالبہ کيا - سيکڑوں کي  تعداد ميں لوگوں نے پارليمنٹ کے باہر اجتماع کرکے حکومت کے استعفے کا مطالبہ کيا -  مظاہرين استعفاء استعفا کا نعرہ لگارہے تھے -  مظاہرين کا کہنا تھا کہ تيونس کے عوام موجودہ حکومت کا خاتمہ چاہتے ہيں -تيونس کے حزب اختلاف کے مقتول رہنما شکري بلعيد کي بيوہ بھي مظاہرے ميں شريک تھيں - شکري بلعيد کو گذشتہ بدھ کو ان کے گھر کے باہر قتل کرديا گيا تھا جس کے بعد تيونس ميں پرتشدد مظاہرے ہوئے تھے اور حالات تيزي سے بگڑنے لگے تھے - شکري بلعيد کي بيوہ نے فرانس پريس سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت کو آج ہي استعفا دے دينا چاہئے -  انہوں نے کہا کہ جب حکومت ناکام ہوجائے تو اس کو استعفاء دينا ہي چاہئے -انہوں نے وزير داخلہ پر الزام لگايا کہ وہ ان کي  اور ان کي بيٹيوں کو سيکورٹي فراہم کرنے ميں سنجيدہ نہيں ہيں - اس درميان تيونس کے وزير داخلہ خالد تروش نے اعلان کيا  ہے کہ شکري بلعيد کے قتل کي تحقيقات کا آغاز ہوچکا ہے البتہ وہ تحقيقاتي عمل کو نقصان پہنچنے سے بچانے کے لئے اس سے زيادہ تفصيل نہيں بتاسکتے========= تيونس کي النہضہ پارٹي کے رہنما راشد الغنوشي نے کہا ہے کہ آئندہ تين دن ملک ميں نئي حکومت تشکيل پاجائے گي -

راشد الغنوشي نے منگل کو اپنے ايک بيان ميں کہا کہ آئندہ دو يا تين دنوں ميں نئي حکومت تشکيل پاجائے گي -راشد الغنوشي نے کہا کہ ٹکنوکريٹ حکومت کي تشکيل پارٹيوں کي مخالفت کے ممکن نہيں ہوسکے گي -تيونس کي النہضہ پارٹي کے سربراہ نے کہاکہ نئي حکومت ميں بھي اہم وزارتيں ان کي ہي جماعت کے پاس رہيں گي -

يہ ايسي حالت ميں ہے کہ تيونس کے وزيراعظم حمادي الجبالي نے اپوزيشن رہنما شکري بلعيد کے قتل کے بعد ملک ميں پيدا ہونےوالے بحران سے نکلنے کے لئے موجودہ کابينہ کو تحليل کرديا اور اس کي جگہ ٹکنوکريٹ کي حکومت تشکيل دئے جانے کي بات کي تھي -

کہا جارہا ہے کہ وزيراعظم حمادي الجبالي کے اقدام کے بارے ميں اسلام پسند جماعت النہضہ کے ساتھ اتحادي جماعتوں کے مذاکرات بدستور جاري ہيں -

.......

/169