ابنا: باراک اوبامہ نے افغانستان سے آئندہ سال کے اوائل میں 34 ہزار امریکی فوجیوں کی واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2014 کے آخر تک افغانستان میں جنگ ختم ہو جائے گی۔ امریکی صدر بارک اوبامہ نے کانگریس سے سالانہ اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں افغانستان سے فوجیوں کی واپسی کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے آئندہ سال کے شروع میں 34 ہزارفوجیوں کو واپس بلایاجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ 2014کے اختتام پرافغانستان میں جنگ ختم ہوجائیگی۔جنگ کی دہائی کے بعدہمارے فوجی واپس آرہے ہیں۔ اوبامہ کا کہناتھا کہ امریکہ ایک خود مختارافغانستان چاہتاہے، افغان حکومت کے ساتھ ایک معاہدے پر مذاکرات کررہے ہیں، معاہدے کا اہم نکتہ افغان فورسز کی تربیت ہے۔ اوباما نے واضح کیا کہ امریکا کے لئے خطرہ بننے والے خطرناک دہشت گردوں کے خلاف براہ راست کارروائی کرتے رہیں گے۔القاعدہ کے خطرے سے نمٹنے کیلئے اتحادیوں کی مددکرتے رہیں گے۔ انہوں نے امریکی شہریوں کوتحفظ فراہم کرنیوالوں کوخراج تحسین پیش کیااور کہا کہ ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔ اوباما نے خبردار کیا کہ جوہری ہتھیاروں کی تجربے پرشمالی کوریاکے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ کو افغانستان میں زبردست شکست کا سامنا ہےجس کی وجہ سے وہ افغانستان میں اپنے طے شدہ اہداف تک نہیں پہنچ سکا، امریکہ نے افغانستان میں خون خرابے کے علاوہ کچھ نہیں کیا، روس کے مطابق افغانستان میں امریکی فوجی منشیات کے کاروبار سے منسلک رہے ہیں۔
.......
/169