5 فروری 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹلیجنس نے بی بی سی سے وابستہ عناصر کی گرفتاری کی تفصیلات شایع کی ہیں ۔

 ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹلیجنس نے آج ایک بیان میں 30/ جنوری کو اس گروہ کی ہونے والی گرفتاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ گرفتار شدہ افراد سے تفتیش اور عدالتی کاروائی کی بدولت مزید دیگر افراد کی بھی گرفتاری عمل میں آئی ہے اور یا انھیں عدالت میں طلب کرلیا گیا ہے ۔ اس بیان کے مطابق اندرون ملک ان عناصر کے ساتھہ ساتھ بیرون ملک ان کے دیگر ساتھیوں کی بھی مکمل شناخت کرلی گئی ہے کہ جن کی تعداد کافی زیادہ ہے جن میں تیں سال قبل ایران میں صدارتی انتخابات کے بعد خاص طور سے تہران میں شرانگیزی اور فتنہ و فساد برپا کرنے والے بعض وہ عناصر بھی شامل ہیں جو ملک سے فرار ہوگئے ہیں جبکہ اس گینگ کا اصل مرکز لندن ہے جسے بروسیلز ۔ پیرس اور استنبول میں تعینات دیگر ساتھی گروہوں کی مکمل حمایت حاصل ہے