ابنا: مصر کے صدر محمد مرسی نے آج صبح پولیس کے اعلی عہدہ داروں سے ایک نشست میں مصر کے موجودہ حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ملک میں آشوب برپا کر رہے ہیں اور فتنہ پھیلا رہے ہیں حکومت ان کے خلاف سخت کاروائی کرے گی۔انہوں نے اس نشست میں فساد پھیلانے والوں پر قانونی کاروائی کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ ہم صلح آمیزمظاہروں کا احترام کرتے ہیں۔دوسری طرف آج ’’عمرو سعد عبد الرحیم ‘‘ کے تشییع جنازہ میں جو میدان تحریر میں زخمی ہونے کے نتیجہ میں جاں بحق ہو گیا تھا مظاہرین اور پولیس کے درمیان کافی جھڑپیں ہوئی۔مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بلند کئے اور برطانیہ کے سفارت خانہ کی طرف پھتروں کی بوچھاڑ کی۔ حفاظتی انتظامیہ نے لوگوں کو تربتر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔
3 فروری 2013 - 20:30
News ID: 387836
مصر کے صدر محمد مرسی نے آج سموار کو ملک میں فتنہ پھیلانے اور آشوب برپا کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے پر تاکید کی۔