3 فروری 2013 - 20:30

بحرين ميں آل خليفہ کے خلاف عوام کے انقلابي مظاہرے جاري ہيں، بحرين کے دارالحکومت مناما سميت مختلف شہروں ميں عوام نے مظاہرے کرکے آل خليفہ کي آمرانہ حکومت کے خاتمے تک انقلابي تحريک جاري رکھنے کا اعلان کيا ہے.

ابنا: بحرين کے تمام اہم  شہروں کي سڑکوں پر عوام نے اپنے مظاہروں کے دوران آل خليفہ حکومت کے مظالم کي مذمت کي اور جيلوں سے سياسي قيديوں کي فوري رہائي کا مطالبہ کيا –
بحرين کي  اہم ترين انقلابي تنظيم جميعت الوفاق نے ايک بيان جاري کرکے اعلان کيا ہے کہ بحريني اور سعودي افواج نے دارالحکومت منامہ کو اپنے محاصرے ميں لے رکھا ہے اور جگہ جگہ چيک پوسٹيں قائم کرکے عوام کے انقلابي مظاہروں کو روکنے کي کوشش کررہي ہيں - اس رپورٹ کے مطابق ملکي اور غير ملکي افوجي مظاہرين کي سرکوبي ميں تشدد سے کام لے رہي ہيں ليکن بحرين کي انقلابي تحريک کي دوسري سالگرہ کے موقع پر يکم فروري سے شروع ہونے والے مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے - الوفاق نے اعلان کيا ہے کہ عوام کے انقلابي مظاہرے سولہ فروري تک جاري رہيں گے –
اسي طرح کے مظاہرے سترہ، کرزکان ، شہرکان،  السہلہ اور ديگر بحريني شہروں ميں بھي جاري ہيں - رپورٹ کے مطابق مظاہرين نے آل خليفہ حکومت کے ساتھ ہر قسم کے مذاکرات کو مسترد کرديا ہے - بحرين کي انقلابي تنظيموں نے بيانات جاري کرکے عوام سے اپيل کي ہے کہ احتجاجي مظاہروں کا سلسلہ جاري رکھيں –
يادرہے کہ بحرين ميں فروري دو ہزار گيارہ سے عوام کي انقلابي تحريک جاري ہے جس کي سرکوبي ميں بحريني سيکورٹي فورس اور سعودي عرب سميت خليج فارس کے ديگر عرب ملکوں کي افواج بھي ناکام رہي ہيں -

.......

/169