29 جنوری 2013 - 20:30

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام کوئٹہ میں ’’آل پارٹیز امن کانفرنس‘‘ منعقد کی گئی جس میں تییس جماعتیں شریک تھے تمام شرکاء نے بلوچستان میں گورنر راج کی حمایت کاا علان کیا گیا.

ابنا: کانفرنس کی صدارت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کیا۔ کانفرنس میں مسلم لیگ ق کے سینیئر نائب صدر، جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ، ن لیگ، ایم کیو ایم، پی پی پی اور تحریک انصاف سمیت ملک کی 23 سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما شریک تھے۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ امین شہیدی کا امن کانفرنس سے خطاب کرتے ھوے کہا کہ اگر بلوچستان سے گورنر راج ہٹایا گیا تو پورے ملک کے عوام کوئٹہ کی طرف لانگ مارچ کریں گے، جس جس جماعت نے گورنر راج ہٹانے کی کوشش میں حصہ لیا وہ ہمارے شہداء کے خون کی ذمہ دار ہوگی۔

 جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سکرٹری لیاقت بلوچ نے کہا کہ جو شخص انسانی لاشوں کے بدلے tissue paper بھیجنے کی بات کرے اسے اور اس کے وزراء کو حکومت میں رہنے کا کوئی حق نہیں. اگر گورنر راج ہٹایا گیا تو جماعت اسلامی لانگ مارچ میں مجلس وحدت مسلمین کا بھر پور ساتھ دے گی ۔ قاضی حسین احمد اور علامہ شہید عارف حسین حسینی نے اپنی پوری زندگی مسلمانوں کی وحدت کے لئے وقف کردی. جب تک ہم بھی اتحاد بین المسلمین کی سنجیدہ کوششیں نہیں کریں گے تب تک امن قائم نہیں ہوگا۔حکمراں جماعت کےسینیٹر سردار فتح محمد محمد حسنی نے کہا کہ بلوچستان اس ملک کا چوالیس فیصد ہے، جو افراد اس صوبے کے ساتھ مخلص نہیں وہ پاکستان کے ساتھ مخلص نہیں. میں مجلس وحدت مسلمین کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے اس امن کانفرنس کا انعقاد کیا۔ تحریک انصاف پاکستان کے قاسم خان سوری اپنے خطاب میں کہا کہ کوئٹہ میں چار دن تک لاشیں سڑکوں پر پڑی رہیں جو ہم سب کے لئے انتہائی شرمندگی کی بات ہے یعنی ہم ظلم و ستم کو روکنے میں اس حد تک ناکام ہوئے کہ مظلوموں کو یہ انتہائی قدم اٹھانا پڑا. مسلم لیگ قائد اعظم کےمیر نصیر مینگل نے کہا کہ ہم سب گفتار کے غازی ہیں لیکن میدان عمل میں فیل ہیں. امن کے لئے سنجیدہ کوششیں کرنی پڑیں گی ورنہ پاکستان ٹوٹ سکتا ہے.نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان امان اللہ شادیزئی نے کہا کہ شیعہ شیعہ رہے، سنی سنی رہے، کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی ایک فرقے کو کافر قرار دے. ہم سب مسلمان بھائی ہیں. یہ دہشتگرد امریکہ کے کارندے ہیں جو مسلمانوں کو آپس میں لڑوانا چاہتا ہے. مسلم لیگ نواز کے نصیب اللہ نے کہا کہ  میں کوئٹہ کے اہل تشیع کو سلام پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے بے پناہ مظالم کے باوجود ہمیشہ امن و امان کو برقرار رکھا اور کبھی بھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110