18 جنوری 2013 - 20:30

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل نمائندے نے ایک بار پھر تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ایٹمی افزودگی کے حوالے سے اپنی سرگرمیاں ایک لمحے کےلئے بھی بند نہیں کریں گے۔

ابنا: بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل نمائندے جناب علی اصغر سلطانیہ نے ایران اور ایٹمی ایجنسی کے نمائندوں کے تہران میں دوروزہ مذاکرات کے بارے میں کہا کہ اپنے مواقف کو قریب تر لانے اور بعض شبہات کو دور کرنے میں مذاکرات کامیاب رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فریقین کے موقف کو مزید قریب کرنے کی خاطر مذاکرات جاری رہیں گے اور مذاکرات کا اگلا دور فروری میں ہوگا۔
علی اصغر سلطانیہ نے مذاکرات کی ناکامی کے بارے میں مغربی ذرائع ابلاغ کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور تہران شکوک وشبہات کو مکمل طور پر دورکرنے کےلئے آمادہ ہے۔
یران اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے نمائندوں کے درمیان تازہ مذاکرات بدھ اور جمعرات کو منعقد ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/110