ابنا: عراق کے سکیورٹی حکام کے مطابق یہ بم دھماکے صلاح الدین شہر، حلہ اور صوبہ بابل میں امام زادہ قاسم کے مزار کے قریب ہوئے۔ صلاح الدین شہر میں ہونے والے کار بم دھماکے میں سات افراد جاں بحق اور پینتیس زخمی ہوئے۔ حلہ شہر میں کار بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوئے جبکہ صوبہ بابل میں ہونے والے کار بم دھماکے میں چار افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوئے۔عراقی حکام اس بات پر زور دیتے ہیں کہ سعودی عرب اور قطر علاقے میں امریکی پالیسیوں پر عمل درآمد کر رہے ہیں اور وہ دہشت گردوں کی حمایت اور مدد کر کے عراق میں دہشت گردی کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔/110
16 جنوری 2013 - 20:30
News ID: 382583
عراق کے سکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ ملک میں تین کار بم دھماکوں میں کم از کم تیرہ افراد جاں بحق اور ترپن زخمی ہو گئے ہیں۔