ابنا: ڈاکٹر علی لاریجانی نے آج تہران میں قرآن کریم کی محقق خواتین کی دسویں بین الاقوامی کانفرنس میں کہا کہ اسلام کی ترقی و پیشرفت سے ڈرنے کی بنا پر پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قرآن کریم کی توہین کی جا رہی ہے اور اگر اسلامی ترقی کی رفتار تیز نہ ہوتی تو دشمن منفی اقدامات پر مجبور نہ ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی فکر و سوچ نے ایران کے اسلامی انقلاب اور امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی فکر کے ساتھ علاقے اور دنیا میں بہت سی تحریکیں شروع کی ہیں اور ان میں اضافہ ہو رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110