15 جنوری 2013 - 20:30

شام کے شمالي شہر حلب کي يونيورسٹي ميں دہشت گردوں کے ذريعے کئے گئے تباہ کن بم دھماکوں ميں بياسي طلبا جاں بحق ہوگئے ہيں -

ابنا: شامي حکام کا کہنا ہے کہ مسلح دہشت گردوں نے منگل کو حلب يونيورسٹي ميں دو انتہائي طاقتور بموں کے دھماکے کئے جس کے نتيجے ميں بياسي طلباء جاں بحق اور ايک سو ساٹھ ديگر زخمي ہوگئے - شامي حکام کہنا ہے کہ جس وقت يہ دھماکے ہوئے  اس وقت يونيورسٹي ميں تيس ہزار طالب علم موجود تھے –مارچ دوہزار گيارہ سے دہشت گردوں نے جنھيں امريکا ، سعودي عرب ،  قطر ،  ترکي اور اسرائيل کي حمايت حاصل ہے شام ميں بدامني اور دہشت گردي پھيلا رکھي ہے جس کے نتيجے ميں اب تک ہزاروں شامي باشندے اور فوجي و سيکورٹي اہلکار مارے جاچکے ہيں –امريکا اسرائيل اور ان کے اتحاديوں کي کوشش ہے کہ شام ميں بشار اسد کي حکومت کو گرا کر وہاں امريکا اور اسرائيل نواز حکومت کو برسراقتدار لايا جائے -ليکن شام کے عوام اور حکومت نے ابھي تک ان سازشوں کے مقابلے ميں بھرپور استقامت و پائمردي کا مظاہرہ کيا ہے-

.......

/169