ابنا: اٹھائيس صفر مطابق بائيس جنوري پيغمبر اسلام کي رحلت اور آپ کے نواسے حضرت امام حسن عليہ السلام کي شہادت کي تاريخ ہےـ اس مناسبت سے ايران ميں مجالس عزا کا سلسلہ شروع ہو گيا ہےـ
مقدس شہر مشہد ميں فرزند رسول حضرت امام علي رضا عليہ السلام کے روضہ اقدس ميں عزاداروں کا جم غفير ہے جن سے علماء اور خطباء کے خطابات وقفے سے ہو رہے ہيں ـ
مقدس شہر قم ميں بھي معصومہ قم کے روضہ اقدس ميں بڑي عقيدت سے رسول اسلام اور حضرت امام حسن عليہما السلام کا سوگ منايا جا رہا ہےـ عراق، شام، بحرين اور ديگر کئي ممالک سے بھي اطلاعات موصول ہو رہي ہيں کہ اسلام کي ان عظيم ہستيوں کے سوگ ميں عقيدت مندوں نے جلوس نکالےـ ایران میں فرزند رسول حضرت امام رضا عليہ السلام کے يوم شہادت تک سوگواري کا سلسلہ جاري رہے گاــ
.....
/169