9 جنوری 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت تیل نے اعلان کیاہے کہ یورپی فریقوں کی جانب سے ایرانی تیل کی خریداری کےلئے خفیہ رابطوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران انہیں تیل نہیں بیچے گا۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت تیل کے ترجمان علی رضا نیکزاد نے تہران میں پریس کانفرنس کے دوران نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ بعض یورپی فریقوں نے ایرانی تیل کی خریداری کےلئے خفیہ طور پر رابطے کئے ہیں لیکن اسلامی جمہوریہ ایران نے انہیں تیل نہ بیچنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے ایران کی تیل برآمدات میں کمی پر مبنی، بعض میڈیا کی رپورٹوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایران کی تیل برآمدات میں کبھی کمی نہیں آئی ہے۔ ایران کی وزارت تیل کے ترجمان نے تاکید کی کہ ایرانی ماہرین کی کوششون سے اسلامی جمہوریہ ایران کی صنعت تیل ،پیداوار اور برآمدات کے لحاظ سے اچھی پوزیشن میں ہے۔

.......

/169