8 جنوری 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر نے ملک میں سائنسی اور صنعتی پیداوار پر رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی پابندیوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران کی سائنسی اور صنعتی پیداوار میں اچھی پوزیشن ہے۔

ابنا: نائب صدر محمد رضا رحیمی نے سائنس اور صنعت کے کوارڈننگ دفاتر کے سربراہوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ تین دہائیوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمنوں کی جانب سے ملک پر پابندیاں عائد ہوتی رہی ہیں لیکن ایران نے صنعت اور سائنس میں بہت پیشرفت کی ہے۔ انہوں نے سائنس اور صنعت کے درمیان ہماہنگی پیدا کرنے کےلئے کوارڈننگ دفاتر کے قیام کو مثبت اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دفاتر پابندیوں کے دوران ایران کی سائنسی اور صنعتی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرسکتے ہیں ۔

.......

/169