5 جنوری 2013 - 20:30

جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر قاضی حسین احمد کل رات انتقال کرگئے ۔

ابنا: اسلام آباد سے رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما اور سابق امیر گزشتہ رات ایک بجے کے قریب 74سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔ قاضی حسین احمد گزشتہ تین رو ز سے علیل تھے اور انہیں علاج کی غرض اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا تاہم رات گئے ساڑھے بارہ بجے کے قریب انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ انکی نماز جنازہ آج سہ پہر 3 بجے جناح پارک پشاور میں ادا کی جائیگی۔ قاضی حسین احمد 12 جنوری 1938ءکو پیدا ہوئے۔ انکی عمر 74 برس تھی۔ قاضی حسین احمد نے پاکستانی سیاست میں اہم کردار ادا کیا اور میاں طفیل کے بعد جماعت اسلامی کے امیر منتخب ہوئے۔ انہوں نے ایم ایم اے میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ چار مرتبہ امیر جماعت اسلامی بنے جبکہ سینیٹر بھی رہے۔قاضی حسین احمد کی وفات پر پاکستان کے صدر اور  وزیراعظم سمیت متعدد سیاسی رہنماؤں  نے اظہار تعزیت کیا ہے۔

.....

/169