2 جنوری 2013 - 20:30

ایران کا مقامی تیار کردہ جدید جنگي ہیلی کاپٹر طوفان 2 فوج کے حوالے کر دیا گیا۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق ان ہیلی کاپٹروں کے افتتاح اور انہیں فوج کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیر جنرل احمد وحیدی نے کہا کہ ایرانی ماہرین کا تیار کردہ جنگي ہیلی کاپٹر طوفان دو جنگی ہیلی کاپٹروں کی نئی نسل سے ہے اور اس میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گيا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طوفان دو جنگي ہیلی کاپٹر الیکٹرانک، لیزر اور ہتھیاروں کے شعبے میں ایران کی مقامی دفاعی صنعت کی ٹیکنالوجی کا اہم مجموعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج دو ہیلی کاپٹر فوج کے حوالے کیے گئے ہیں اور ان کی وسیع پیمانے پر تیاری سے مسلح افواج کی جنگي صلاحیت و طاقت میں قابل ذکر اضافہ ہو گا۔
.....
/169