24 دسمبر 2012 - 20:30

بحرین میں حکومت مخالف گروپوں نے اس ملک کی حکومت کے ساتھ مشروط مذاکرات کی آمادگی ظاہر کی ہے۔

ابنا: غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی پارلیمنٹ میں قومی اتحاد کے سابق سربراہ "عبدالجلیل خلیل " نے بحرین کے حکومت مخالف رہنماؤں کے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ مذاکرات کےلئے ہماری آمادگی ، ہماری کمزوری یا خوف کی وجہ سے نہیں بلکہ ملک میں جاری سیاسی بحران سے نکلنے کےلئے ہم مذاکرات کےلئے آمادہ ہیں۔ انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ بحرین کے حکومت مخالف گروپ نام نہاد اور وقتی مذاکرات نہیں چاہتے کہا کہ ہم اپنے پانچ  اصل مطالبات یعنی منتخب حکومت کا قیام ،منتخب پارلیمنٹ کی تشکیل ،منصفانہ انتخاباتی نظام یعنی ہر شہری کےلئے ایک ووٹ،غیرجانبدار عدلیہ اور سب کےلئے امن کی فراہمی پر بدستور قائم ہیں ۔بحرین کا قومی اتحاد ،اس ملک میں سب سے بڑا سیاسی اتحاد اور حکومت مخالف 6 گروپوں پر مشتمل ہے۔

.....

/169