ابنا: اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے محمد خزاغی نے کینیڈا کے ماضی پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا کا انسانی حقوق کے بارے میں ریکارڈ اچھا نہیں ہے اور اسے ایران کے خلاف زبان کھولنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔ ایرانی نمائندے نے کہا کینیڈا کو انسانی حقوق کے بارے میں ایران کے خلاف قرارداد پیش کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے کیونکہ کینیڈا خود مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا ارتکاب کررہا ہے اورانسانی حقوق کے حوالے سے کینیڈا کا ماضی کوئی اچھا ماضی نہیں ہے انھوں نے کہا کہ انسانی حقوق کو ایران کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے جبکہ ایران کا ماضی انسانی حقوق کے حوالے سے درخشاں اور تابناک ہے انھوں نے کہا کہ اسلام انسانی حقوق کی حفاظت کا سب بڑا علمبردار ہے اوراسلام ہیانسانی حقوق کا اصلی محافظ ہے۔ محمد خزاعی نے کہا کہ ایران مغربی ممالک کے دبآش اور دھمکی کے سامنے اپنے اسلامی اصولوں اور اقدار سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
.....
/169