ابنا: پولیس کے مطابق ملزمان امام بارگارہ کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق عزیز آباد میں اسنیپ چیکنگ کے دوران ایک مشکوک گاڑی کو روکنے کا اشارہ دیا گیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے انہیں کچھ آگے جا کر مقابلے کے بعد 2 ملزمان مولانا چراغ دین اور اللہ وسایا کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک 7 ایم ایم رائفل اور 222 رائفل برآمد کر لی جبکہ ملزمان کے 3 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔
ملزمان کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے اور انہوں نے افغانستان میں دہشتگردی کی تربیت حاصل کر رکھی ہے۔ حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ جو گاڑی برآمد کی گئی ہے ملزمان اس میں دھماکہ خیز مواد بھر کر امام بارگاہ کو نشانہ بنانہ چاہتے تھے۔ پولیس گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کررہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110
4 دسمبر 2012 - 20:30
News ID: 369817
کراچی کے علاقے عزیز آباد سے پولیس نے کالعدم تنظیم کے 2 کارکنوں کو گرفتار کرکے اسلحہ بر آمد کرلیا۔