2 دسمبر 2012 - 20:30

پشاور کے علاقے دیر کالونی یکہ توت میں بم کے دھماکے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں جو ممکنہ طور پر دہشت گرد ہی جو دہشت گردی کے لئے شہر میں آرہے تھے۔

ابنا: پولیس کے مطابق پشاور موٹر وے کے قریب جمیل چوک سے متصل دیر کالونی میں ایک خالی پلاٹ میں زور دار دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے کی جگہ سے پولیس کو ایک تباہ شدہ موٹر سائیکل، دو ہیلمٹ اور ایک پستول ملا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد ممکنہ طور پر خود کش حملہ آور تھے جو شہر میں تخریب کاری کا پروگرام بنا رہے تھے اور ان میں ایک خودکش حملہ آور بھی شامل ہے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ دونوں کے پرخچے اڑ گئے۔ بم ڈسپوزل یونٹ دھماکے کی شدت کا اندازہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے! پولیس کا کہنا ہے کہ پھٹنے والے بم میں سات کلوگرام دھماکہ خیز مواد استعمال ہوا ہے۔۔۔۔۔۔۔/110