فلسطینی ذرائع کے مطابق اسمعیل ہنیہ نے آج یمنی وفد کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ قدس کا مسئلہ، پوری مسلم امہ کا مسئلہ ہے اور فلسطینی، غزہ پٹی میں عربی اور اسلامی ورثے کا دفاع کررہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ غزہ پٹی کی 8 روزہ جنگ میں فلسطینیوں کی کامیابی، سب ہی عرب اور اسلامی اقوام کی کامیابی ہے اور اس کامیابی پر دنیا کے سارے مسلمانوں کی خوشی اس کا بیّن ثبوت ہے۔ اسمعیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ صہیونی دشمن کے مقابلے میں فلسطینی تنہا نہیں ہیں بلکہ انہیں اسلامی اور عربی اقوام کی مدد و حمایت حاصل ہے۔............./110
2 دسمبر 2012 - 20:30
News ID: 369221
فلسطین کی منتخب حکومت کے وزیراعظم اسمعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ، عرب اور مسلم اقوام کا اہم اور اصل مسئلہ ہے۔