ابنا: انھوں نے آج یوم بحریہ کی مناسبت سے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس وقت ایران کی بحریہ، بحر ہند کے شمالی علاقے ۔ خلیج عدن ۔ باب المندب اور بحیرۂ احمر میں موجود ہے جس کا مقصد ایران کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی بحریہ نے گذشتہ تین برسوں کے دوران خلیج عدن اور باب المندب کے قریب تقریبا ڈیڑھ ہزار بحری تجارتی جہازوں اور آئل ٹینکروں کو تحفظ فراہم کیا ہے اور 110 سے زائد بار بحری قزّاقوں سے جھڑپیں ہوئی ہیں اور ایران کی بحریہ نے اس سلسلے میں اپنا مشن کامیابی کے ساتھہ پورا کیا ہے ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل حبیب اللہ سیّاری نے کہا کہ سمندری شعبے میں ایران کی بحریہ اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، غیر معمولی توانائی کی حامل ہیں بنابریں علاقے کی سلامتی کیلئے اغیار کی موجودگی کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔
۔۔۔۔۔۔
/110