18 نومبر 2012 - 20:30

صہیونی خفیہ ایجنسیوں نے رپورٹ دی ہے کہ اسلامی مزاحمت تحریک "حماس" کے پاس اس دس ہزار میزائل موجود ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق غاصب ریاست کے جاسوسی اداروں نے میدانی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے صہیونی حکام کے اجلاس میں ایک رپورٹ کے ضمن میں کہا ہے کہ حماس کے پاس ابھی تک 10000 میزائل موجود ہیں۔صہیونی ریاست کے ٹی وی چینل 10 کی ویب سائٹ پر مندرجہ رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے غزہ پر حملہ کرنے سے پہلے حماس کے میزائلوں کی تعداد 12 سال 16 ہزار بتائی تھی اور اب جنگ کے پانچ روز گذرنے کے بعد کہا جارہا ہے کہ حماس کے پاس ابھی تک 10 ہزار میزائلوں کا ذخیرہ موجود ہے جس سے حماس کی طرف سے ان پانچ دنوں کے دوران استعمال ہونے والے میزائلوں کی بھی تخمینی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ ادھر جہاد اسلامی سے وابستہ القدس بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے اتوار کے روز اپنا پہلا انڈر گراؤنڈ میزائل لانچر استعمال کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔/110