18 نومبر 2012 - 20:30

صہیونی ریاست کی جاسوس تنظیم موساد کے سابق سربراہ دنی یاتوم نے کہا ہے کہ غزہ پر زمینی حملہ کرنے سے صہیونی ریاست کو کوئي فائدہ نہیں ہوگا۔ یاتوم نے کہا کہ وہ غزہ پر زمینی حملے کا مخالف ہے۔

ابنا: ایک اور صہیونی کمانڈر نے کہا کہ اگر اسرائیلی فوج غزہ میں داخل ہوتی ہے تو اسے بہت زیادہ جانی نقصان ہوگا۔ادھر اطلاعات ہیں کہ غزہ کے اطراف میں صہیونی ریاست نے بڑی تعداد میں فوج تعینات کردی ہے۔ اس صہیونی فوجی افسر نے کہا ہے کہ حماس مکمل طرح سے اسرائيلی فوج کامقابلہ کرنے کےلئے آمادہ ہے اور غزہ میں داخل ہونے سے اسرائيل کو کوئي فائدہ نہیں ہوگا۔ ادھر فلسطین کے مزاحمتی گروہوں نے خبردار کیا ہےکہ اگر صہیونی فوج نے غزہ پر زمینی حملہ کیا تو تل ابیب سے آگے دیگر شہروں کو بھی میزائيل حملوں کا نشانہ بنائيں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110