ابنا: امریکی قانون کے مطابق عوام کی طرف سے حکومت کو درخواست جمع کرانے کے بعد ایک ماہ کی مہلت دی جاتی ہے، اگر درخواست پر اس عرصے کے دوران 25 ہزار افراد نے دستخط کردیئے تو اوباما انتظامیہ اس پر غور کرے گی۔ امریکی ضابطے کے تحت وائٹ ہاوٴس کی ویب سائٹ پر پٹیشن کو تلاش کرنے کے لئے اس درخواست پر 150 افراد کے دستخط ہونا ضروری ہیں۔ (پاکستانی وقت کے مقطابق) پیر کی صبح گیارہ بجے تک لوزیانا کے حق میں 12180، ٹیکساس کے حق میں 14786، فلوریڈا کے حق میں 4021، جارجیا کے حق میں 3276، الباما کے حق میں 3958، شمالی کیرولینا کے حق میں 3797، کینٹکی کے حق میں 3193، میسیسپی کے حق میں 3136، انڈیانا کے حق میں 3172، شمالی ڈکوٹا کے حق میں 2471، مونٹانا کے حق میں 2837، کولوراڈو کے حق میں 3044، اوریگون کے حق میں 2637، نیو جرسی کے حق میں 2447 ، نیویارک کے حق میں 2821، جنوبی کیرولینا کے حق میں 2601،ٹینیسی کے حق میں 2598، مشی گن کے حق میں 2437، میسوری کے حق میں 2148، آرکنساس کے حق میں 309 دستخط ہو چکے تھے۔ امریکی اعلان آزادی 1776 میں واضح ہے کہ جب بھی لوگ کسی سیاسی بندھن سے علیحدہ ہونا چاہیں انہیں اس کی آزادی ہے کہ وہ علیحدہ ہوسکتے ہیں اور اپنی علیحدہ حکومت بنا سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/110