ابنا: اطلاعات کے مطابق فلسطینی مجاہدین نے صہیونی ریاست کی فوج کی جارحیت کے جواب میں آج تل ابیت سمیت غاصب صہیونی ریاست کے کئي شہروں اور ٹھکانوں پر میزائل داغے۔اسرائيلی ٹی وی چینل نے اعتراف کیا ہے کہ ایک میزائل لگنے کی وجہ سے تل ابیب کے جنوب میں بجلی منقطع ہوگئی ہے۔ابھی تک ان میزائلی حملوں سے ہونے والے امکانی جانی نقصان کی کوئي رپورٹ موصول نہیں ہوئي ہے۔ادھر صہیونی ریاست کی فوج نے اپنی جارحیت جاری رکھتے ہوئے آج بھی جنوبی غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر حملہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق اسرائیلی جنگي طیاروں نے آج صبح غزہ پٹی کے مختلف جنوبی علاقوں کو حملوں کا نشانہ بنایا۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر ہونے والے غاصب اسرائیلی فوج کے حملوں میں کم سے کم آٹھ فلسطینی شہید اور دسیوں زخمی ہوچکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔
/110