11 نومبر 2012 - 20:30

بحرین کی عدلیہ نے اپنے ملک کے 19 شہریوں کو پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے ۔

ابنا: بحرین کے اخبار الوسط کے مطابق ان بحرینیوں پر الزام ہے کہ انھوں نے ایک سال قبل احتجاجات کے دوران پولیس پر حملہ کیا تھا ۔ ان بحرینیوں پر یہ الزام لگایا گیا ہے کہ انھوں نے دسمبر سنہ 2011 میں جنوب مغربی بحرین کے ایک قصبے میں پولیس کی ایک گشتی گاڑی کو نذر آتش کرتے ہوئے اس میں سوار پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی کوشش کی تھی ۔ دوسری جانب بحرین کے اٹارنی جنرل نے بحرین کے انسانی حقوق مرکز کے نگرانی کے امور کے عہدیدار یوسف المحافظہ کو جنھیں حکوت مخالف مظاہرے میں شرکت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گيا تھا حراست میں رکھے جانے کی مدّت میں ایکبار پھر توسیع کردی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ بحرینی عوام کا انقلاب، تیونس اور مصر کے انقلابات کے زیر اثر فروری سنہ 2011 میں شروع ہوا ہے اور جب سے ہی اس ملک کی آل خلیفہ حکومت، سعودی عرب کی مدد سے بحرینی عوام کے پرامن احتجاجات، بڑی بے رحمی سے کچل رہی ہے ۔

۔۔۔۔۔

/110