ابنا: ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ سید ناصر عباس جعفری نے کہا کہ شہر کراچی میں تسلسل کے ساتھ شیعیانِ حیدر کرار (ع) کی نسل کشی اور ملت جعفریہ کو تحفظ فراہم نہ کرنے پر ہم گورنر سندھ عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہیں۔ مجلس و حدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی شہ نہیں ہے اور دہشت گردوں کی عملی حکمرانی ہے، انہوں نے کہا کہ سعید حیدر زیدی کی پوری زندگی اتحاد بین المسلمین اور امریکہ مخالفت کیلئے وقف تھی، ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے امریکہ مخالف علماء کرام و اکابرین کے قتل عام میں کالعدم گروہوں کے ساتھ حکومت وقت اور اُس کی اتحادی جماعتیں اور ریاستی ادارے بھی برابر کے ذمہ دار ہیں۔ گذشتہ 72 گھنٹے میں کراچی سمیت پورے پاکستان میں 30 سے زائد شیعہ علماء، جوانوں اور دانشوروں کا قتل عام حکومتی وجود پر سوالیہ نشان ہے۔ شہر کراچی میں تسلسل کے ساتھ شیعیان حیدر کرار (ع) کی نسل کشی اور ملت جعفریہ کو تحفظ فراہم نہ کرنے پر ہم گورنر سندھ عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ گورنر سندھ عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا مسند حکومت پر مزید بیٹھنا ملت جعفریہ کے تحمل کی بات نہیں ہے۔...../169
9 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 363664
کراچی میں گزشتہ روز دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی ذیلی نظارت کے رکن، ادارہ دارالثقلین کے سربراہ اور معروف اسکالر سید سعید حیدر زیدی کی نماز جنازہ رضویہ کراچی ادا کردی گئی۔ اس موقع پر شہید حیدر زیدی کی اہلیہ نے بھی خطاب کیا۔ بعدازاں جنازہ کو جلوس کی شکل میں وادی حسین لایا گیا، جہاں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کردیا گیا۔