8 نومبر 2012 - 20:30

دمشق میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے روضۓ کے قریب کاربم دھماکے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ابنا: شام کے دارالحکومت دمشق میں واقع حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے روضے کے قریب کل شام ایک کاربم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کم سے کم تین افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ بم کو ناکارہ بنانے والے فوج کے دستے نے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے روضے کے اطراف میں کئی بموں کا پتہ لگا کر انہیں ناکارہ بنا دیا۔حلب شہر میں بھی دہشت گردوں نے ایک عوامی ریلی پر اندھا دھند فائرنگ کرکے دسیوں افراد کو خاک و خون میں غلطاں کردیا۔ دریں اثنا حلب اور اس کے اطراف کے علاقوں میں مسلح دہشت گردوں اور فوجیوں کے درمیان ہونے والی شدید لڑائی میں بہت سے افراد مارے گئے ہیں جن میں عبدالرزاق خالد بن قاسم نامی القاعدہ کا ایک دہشت گرد کمانڈر بھی شامل ہے جس کا تعلق سعودی عرب سے بتایا جاتا ہے۔...../169