ابنا: تازہ رپورٹ يہ ہے کہ اب انہوں نے صہیوني ریاست کے فوجيوں کا طريقہ اپناتے ہوئے، مخالفين کے گھروں کو ان کے اہل خانہ کي آنکھوں کے سامنے منہدم کرنے کا سلسلہ بھي شروع کرديا ہے -سعودي عرب کي شاہي حکومت کے گماشتوں نے دن دھاڑے ايک گھر کو اس کے مکينوں کي نگاہوں کے سامنے بلڈوز کرکے تباہ کرديا ہے-اس واقعے کے بارے ميں سامنے آنے والي ويڈيو فلم ميں ديکھا جاسکتا ہے کہ گھر کي مکين ايک خاتون سعودي فوجيوں کو ايسا کرنے سے روکنے کي کوشش کر رہي ليکن آخر کار سعودي فوجي زبردستي اس کے گھر کو مسمار کرنے ميں کامياب ہوجاتے ہيں-اس واقعے کے خلاف سعودي عرب ميں لوگوں ميں غم و غصہ پيدا ہوگيا ہے اور عام لوگوں ميں سعودي فوج کے خلاف زبردست اشتعال پايا جاتا ہے- بہت سے سعودي شہريوں نے سوشل نيٹ ورک کے ذريعے سعودي فوجيوں کے اس وحشيانہ اقدام پر شديد ردعمل ظاہر کيا ہے- بعض سعودي شہريوں نے اپنے کمنٹس ميں لکھا ہے کہ سعودي عرب کے بہادر فوجيوں نے ايک شہري اور اس کے بال بچوں کو گھر سے باہر نکال کے ان کي آنکھوں کے سامنے انکا گھر منہدم کرديا ہے-سعودي عرب کي حکومت دنيا کي سب سے زيادہ بے رحم حکومتوں ميں سے ايک ہے جو اپنے شہريوں کے لئے کم ترين انساني حقوق کي بھي قائل نہيں ہے- حالانکہ عالمي سطح پر شہري حقوق سے آگے نکل کر انسانيت کو عالمگيريت کا پيمانہ قرار ديا جارہا ہے-حاليہ دو سال کے دوران سعودي عرب کي شاہي حکومت نے بھي دنيا کي اکثر آمريتوں کي طرح عوام مظاہروں اور احتجاج کو طاقت کے زور پر کچلنے کي پاليسي اپنار رکھي ہے- اس عرصے ميں سعودي عرب کے شہريوں کو غير قانوني گرفتاريوں، ايذارساني، بغير مقدمہ چلائے جيلوں ميں بند کئےجانے نيز اپنے رشتہ داروں کي شہادتوں کا سامنا کرنا پڑا ہے-ليکن اب عام شہريوں کے گھروں کي مسماري کا جرم بھي آل سعود حکومت کي سياہ کاريوں کے باب ميں شامل ہوگيا ہے- سعودي عرب کي شاہي حکومت کا يہ اقدام اسرائيلي فوجيوں کي وحشيانہ کاروائيوں سے مشابہت رکھتا ہے کيونکہ يہ اسرائيلي فوجي ہيں جو طويل عرصے سے فلسطينيوں کے مکانات انکي نگاہوں کے سامنے تباہ برباد کرتے چلے آرہے ہيں-ايسا دکھائي ديتا ہے کہ آل سعود خاندان نے بن علي، حسني مبارک، اور عبداللہ صالح جيسے آمروں کے انجام سے عبرت حاصل کرنےکے بجائےصيہونيوں کے طور طريقوں کو اپنے ملک کے شہريوں پر آزمانا شروع کرديا ہے-...../169
7 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 363229
سعودي عرب ميں آل سعود کي جانب سے مختلف ميدانوں ميں انساني حقوق کي پامالي کا سلسلہ جاري ہے -