ابنا: پاکستان کے۔دفتر خارجہ کے ترجمان معظم خان نے آج اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز کانفرنس میں کہا کہ امریکا کے ساتھ ڈرون حملوں پر اختلافات ہیں، معاملے کے متفقہ حل کی ضرورت ہے، معظم خان نے بتایاکہ 22 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے ڈی ایٹ سربراہ اجلاس میں ترکی کے وزیر اعظم اور مصر کے صدر کے علاوہ ایران اور نائجیریانے شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ انسداد منشیات پر وزراء کی سطح پر دو روزہ کانفرنس 12 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگی، جس میں خطے کے مختلف ممالک شرکت کریں گے۔...../169
7 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 363215
اسلام آباد پاکستان نے ایک بار پھر امریکی ڈرون حملوں کی مخالفت کی۔