ابنا: محمد خزائی نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے اراکین کے نام بھیجے گئے مراسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف صہیونی وزیر اعظم کے گستاخانہ اور دھمکی آمیز بیانات کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے بیانات، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کسی بھی جارحیت کا سخت جواب دے گا- انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے کسی بھی جنگ میں پہل نہیں کیا ہے اور کسی بھی ملک پر حملے کا ارادہ نہیں رکھتا لیکن اقوام متحدہ کی منشور کے مطابق اپنی سرزمین اور عوام کے دفاع کا حق رکھتا ہے اور کسی بھی جارحیت کا دندان شکن جواب دے گا -اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل نمائندے محمد خزائی نے اپنے اس مراسلے میں یہ کہہ کر کہ صہیونی حکام کے بیانات سے خطے میں امن واستحکام کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ اس طرح کے بیانات کے خلاف ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صہیونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کی روک تھام کرے....../169
7 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 363190
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل نمائندے محمد خزائی نے صہیونی حکموت کے وزیر اعظم اور اسکے دیگر حکام کے جنگ پسندانہ بیانات کو گستاخانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان بیانات سے خطے کے امن واستحکام کو شدید دھچکا لگ سکتا ہے –