ابنا: حوزہ علمیہ قم کے ممتاز استاد حضرت آیت اللہ جوادی آملی نے علاقائی عرب شیوخ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائي عرب شیوخ کو دین اسلام کے بارے میں صحیح شناخت اور معلومات نہیں ہیں لہذا موجودہ شرائط میں واقعہ غدیر کی صحیح تشریح و تبیین بہت ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج دین اسلام ،عرب شیوخ کے ہاتھوں مظلومی اور بے بسی کے عالم میں ہے عرب شیوخ دین اسلام کے صحیح افکار کو دنیا تک پنہچآنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں انھوں نے کہا کہ عرب شیوخ اسلامی افکار و تعلیمات کے بجائے اپنے افکار و نظریات کو اسلام کے سائے میں فروغ دے رہے ہیں انھوں نے کہا کہ عرب عوام ، عرب شیوخ کے اس رویہ سے عاجز آگئے ہیں اور انھوں نے اسلامی بیداری کی تحریک شروع کردی ہے انھوں نے کہا کہ عرب شیوخ امریکہ اور اسرائیل کے تعاون سے اسلامی بیداری کی تحریک کو کچلنے کے لئے کمر بستہ ہوگئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دین کو دنیا کا وسیلہ نہیں بنانا چاہیے دین کے ذریعہ بشریت کو عرب شیوخ اور سامراجی طاقتوں سے نجات دلائی جاسکتی ہے، انھوں نے کہا کہ حضرت علی (ع) نے دین کے ذریعہ معاشرے کو آزاد کیا اور غدیر کا پیغام در حقیقت اسلام کی عزت، عظمت اور سرافرازی کا پیغام ہے جو امت اسلامی کے اتحاد اور یکجہتی کا مظہر ہے انھوں نے کہا کہ غدیر کی ثقافت کو فروغ دینا تمام مسلمانوں پر فرض ہے۔......./169
5 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 362722
حوزہ علمیہ قم کے ایک ممتاز استاد نے علاقائی عرب شیوخ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائي عرب شیوخ کو دین اسلام کے بارے میں صحیح شناخت اور معلومات نہیں ہیں لہذا موجودہ شرائط میں واقعہ غدیر کی صحیح تشریح و تبیین بہت ضروری ہے۔