ابنا: تہران میں چین کے سفیر ہونک یانک نے گزشتہ شب ایران کے مغربی صوبے کرمانشاہ کے گورنر دادوش ہاشمی کے ساتھ ملاقات میں ایران اور چین کے تعلقات کوبہتر اور فروغ کی سمت مائل بتایا اور کہا کہ ایرانی اور چینی حکام کی کوششوں اور بہت سے مواقع کی وجہ سے تمام میدانوں میں ایران اور چین کے درمیان تعلقات کی سطح بلند ہونے کے امکانات فراہم ہوئے ہیں۔چینی سفیر نے صوبہ کرمانشاہ میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے اپنے ملک کی آمادگي کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس صوبے میں سرمایہ کاری کے لئے مناسب حالات ہیں اور چین کرمانشاہ کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔ان کاکہنا تھا کہ کرمانشاہ کی ترقی و پیش رفت کا عمل اس صوبے کے حکام کی انتظامی صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔
.......
/169
.......
/169