ابنا: سید عیسی حسینی مزاری نے تہران میں منعقد نیوز ایجنسیوں اور جرائد کی نمائش کے موقع پر کہا کہ ایرانی چينلوں کو یوٹیل سیٹ سے ہٹانے سے سامراج کا مقصد عدل و انصاف اور اسلامی انقلاب نیز اسلامی بیداری کی آواز کو دبانا ہے۔ سید مزاری نے ایران کو اسلامی بیداری کامحور قراردیتے ہوۓکہا کہ رہبرانقلاب اسلامی کے بیانات، عالمی رائے عامہ پر گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں۔ انہوں نے اسلامی ملکوں کے ذرائع ابلاغ کے درمیان تعاون کو سامراج سے مقابلے کے لئے ضروری قراردیا اور کہا کہ اسلامی ذرائع ابلاغ کو جارحانہ رویہ اپنانا چاہیے۔ واضح رہے یوٹییل سیٹ نے صیہونی حکومت اور یورپی یونین کے دباؤ میں آکر یوٹییل سیٹ کے ہاٹ برڈ سٹیلائیٹ سے ایران کے انیس چینلوں کو ہٹادیا ہے اور ان کی نشریات پرپابندی لگادی ہے۔...../169
3 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 362082
صدائے افغان نامی افغان نیوز ایجنسی کے سربراہ نے کہا ہےکہ ایران کے ٹی وی اور ریڈیو چینلوں کو یوٹیل سیٹ سے ہٹانے سے مغربی ممالک کی جمہوریت اور آزادی بیان کے دعووں کی حقیقت سامنے آجاتی ہے۔