3 نومبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ملت ایران کے دشمن اچھی طرح جانتے ہیں کہ اگر انہوں نے غلطی کی تو پشیمان ہو جائیں گے۔

ابنا: ڈاکٹر لاریجانی نے ورامین شہر میں عید غدیر کے جشن میں کہا کہ گزشتہ تین دہائيوں خاص طور پر آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دوران ملت ایران کی استقامت نے بخوبی ظاہر کر دیا کہ ایرانی اپنی جان کے ذریعے اپنی بنیادوں اور دین کی حفاظت کرتے ہیں۔ انہوں نے ایرانی عوام پر دشمنوں کے حالیہ دباؤ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ملت ایران کی استقامت و پائیداری کی سوچ علاقے کی قوموں میں سرایت کر چکی ہے اور یہ مغرب والوں کے لیے بہت ہی مشکل اور دشوار چیز ہے۔.......

/169