30 اکتوبر 2012 - 20:30

تنظیم آزادی فلسطین نے ایک بار پھر مغربی کنارے کو اردن کے ساتھ ملحق کرنے کی تجویز کو مفید قراردیا ہے۔

ابنا: فلسطین الیوم ویب سائٹ کے مطابق پی ایل او کی سیاسی کمیٹی کے سربراہ فاروق القدومی نے کہا ہے پی ایل او مغربی کنارے کو اردن سے ملحق کرنے کی تجویز کی حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا چونکہ اس سے مغربی کنارہ اسرئيل کے قبضے میں  جانے سے بچ جائے گا لھذا ہم اس تجویز کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ واضح رہے صہيونی رياست نے فلسطینی انتظامیہ کو وارننگ دی ہے کہ وہ مغربی کنارے سے نہین نکلے گا اور اس پر اپنا قبضہ باقی رکھے گا۔ فلسطینی انتظامیہ نے اس علاقے کو صہيونی قبضے سے  بچانے کےلئے اردن سے اس کے الحاق کی تجویز دی تھی ۔ ارض فلسطین پر صہيونی قبضے کے بعد انیس سو انتالیس میں فلسطینی رہنماؤں نےاس تجویز کو منظوری دی تھی اور انیس سو پچاس سے انیس سو سڑسٹھ تک غرب اردن کا کنارہ اردن کے زیرانتظام تھا لیکن انیس سو سڑسٹھ میں صیہونی حکومت نے حملہ کرکے اس علاقے پرقبضہ کرلیا تھا۔.....

/169