29 اکتوبر 2012 - 20:30

خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں کے خلاف سیکیور ٹی فورسز اور ایف سی اہلکاروں کی کارروائی جاری ہے.

ابنا: جسمیں10شدت پسند ہلاک اورمتعدد زخمی ہوۓ،پشاور سے ھمارے نمايندے کی رپورٹ کے مطابق ۔خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں شدت پسندوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی جاری ہے اورفورسز نے پیش قدمی کرتے ہوئے شدت پسندوں کے زیر اثر علاقے خالی کراکے پاکستانی پرچم لہرا دئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز اب شلوبر اور ملک دین خیل کے علاقوں میں پیش قدمی کر رہی ہیں۔ادھرلوئر اورکزئی میں شدت پسندوں نے ایک ایف سی اہلکار کوہلاک کردیا۔...../169